0

مریم نوازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلیفون پر رابطہ ، کیا بات چیت ہوئی جیالوں اور متوالوں کے لئے بڑی خبر

گلگت (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کے بعد اب مریم نوازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور مریم نوازشریف نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی مذمت کی ہے ،ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بلاول کا کہناتھا کہ اپوزیشن کا حکومت اتحاد سے زیادہ ووٹ لینا پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہے ۔ مریم نواز کا کہناتھا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپوزیشن کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں ، ۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں