0

والدین ہوشیار باش یہ کام نہ کر نے کو اب پیدائشی سرٹیفیکیٹ نہں ملے گا ؛حکومت نے بڑی پابندی لگا دی

لاہور(ویب ڈیسک)حکومتِ پنجاب نے نومولود کو پہلا حفاظتی انجکشن نہ لگوانے پر پیدائشی سرٹیفیکیٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی طرف سے تمام سرکاری اسپتالوں کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔وزارتِ صحت پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق امیونائزیشن پراسیس کو مانیٹر کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ اسپتال انتظامیہ حفاظتی ٹیکوں کے بعد والدین کو برتھ سرٹیفیکیٹ جاری کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں