0

کہاں کہاں بارش ہو گی کن علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں سرد اور خشک رہیگا۔جبکہ کل ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ با لائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق
۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کالام میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخواہ: کالام میں 21ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام منفی08 ، لہہ منفی07، قلات ،گوپس، مالم جبہ ،استور ، منفی03 ،سکردو، بگروٹ اور دیر میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں