0

موسم سرما میں بچوں کی صحت کی حفاظت کیسے کریں ماہرین صحت نے مفت میں بڑے پتے کے بات بتا دی

لندن(ویب ڈیسک)نومولود بچوں کو موسم سرما میں حفاظت اور دیکھ بھال کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، نومولود بچوں کو سردی جلدی لگ جاتی ہے، بچوں کو موسمی اثرات سے بچانا مشکل ہوتا ہے مگر یہ نا ممکن نہیں ہے، چند اقدامات کر کے بچوں کی صحت سے متعلق پیش آنے والے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ماہرین اطفال کے مطابق بچوں کی صحت سے متعلق موسم سرما میں پیش آنے والے مسائل سے پیشگی بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا سکتے ہیں، بچوں کو ٹھنڈ، بخار، نزلہ ، زکام اور کھانسی لگنے سے قبل سردی سے بچا کر ان پریشانیوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔بچے کی صحت براہ راست ماں سے جڑی ہوتی ہے، ماں بچے کی دیکھ بھال کے دوران اگر تجویز کردہ چند ٹپس پر عمل کر لے تو یہ عمل فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ماہرین اطفال کے مطابق سب سے پہلے تو روزانہ کی بنیاد پر اپنے بچے کوصاف ستھرا رکھیں، سردیوں میں بچے کو نیم گرم پانی سے نہلا ئیں، اس سے قبل کسی بھی معیاری بے بی آئل سے بچے کے جسم کا اچھی طرح مساج کریں۔غسل دینے کے بعد بچے کو کچھ دیر کے لیے دھوپ میں بٹھائیں۔بچے کو ٹھنڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے گرم کپڑوں کا مسلسل استعمال نہ کریں، اس سے پسینہ آتا ہے اور ٹھنڈے پسینے کی وجہ سے بچہ کھانسی اور ٹھنڈ میں بھی مبتلا ہو سکتا ہے۔سردیوں میں بچوں کو پانی کی کمی ہونے سے بچائیں، بچے کو وقفے وقفے سے نیم گرم پانی دیتی رہیں تا کہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ٹھنڈسے بچانے کے لیے بچے کو تھوڑی مقدار میں روزانہ شہدچٹائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں