0

(ن) لیگ نے پارٹی رہنماؤں کارکنان کی گرفتاریوں کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف (ن) لیگ کے رہنما رفاقت ڈوگر نے ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ اور نصیر بھٹہ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی، سی سی پی او لاہور اور دیگر افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے (ن) لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کو سیاسی بنیادوں پر غیر قانونی گرفتارکیا جا رہا ہے، عدالت گرفتاریاں روکنے کے احکامات جاری کرے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد 17 نومبر کو درخواست پر سماعت کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں