0

فیض آباد دھرنا دھرنا ختم جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بحال شہریوں نے سکھ کا سانس لیا

لاہور(ویب ڈیسک)حکومت اور فیض آباد میں دھرنا دینے والی جماعت کے قائدین کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد سربراہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) خادم حسین رضوی کچھ دیر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم کی سربراہی وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کی، مذاکرات میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ، مشیر داخلہ شہزاد اکبر ، کمشنر اسلام آباد عامر احمد،سیکرٹری داخلہ بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے۔قبل ازیں وفاقی حکومت نے گستاخانہ خاکوں کیخلاف فیض آباد میں دھرنا دینے والی دینی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کو فوری طور پر طلب کرکے انہیں فیض آباد پر دھرنا دینے والوں سے مذاکرات کی ہدایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں