0

حکومت کا اچانک ہی سکول بند کرنے کا اعلان والدین کے لئے انتہائی تشیوش ناک خبر

گلگلت (ویب ڈیسک) کرونا وائرس پھیلاو کا خدشہ، گلگلت بلتستان کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق گلگلت بلتستان کی حکومت نے ریجن کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گلگلت میں حالیہ انتخابات کے انعقاد کے بعد احتیاط کے طور پر تعلیمی ادارے کچھ روز کیلئے بند رکھے جائیں گے۔ریجن کے تمام تعلیمی ادارت 17 سے 23 نومبر تک بند رہیں گے۔ جبکہ تعلیمی اداروں کی مزید بندش کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پیر کے روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تمام صوبائی وزرا نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے اور موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے بات چیت کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں