0

بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس، سکول فوری بند ہوں گے یا نہیں؟ اصولی فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) کورونا کی دوسری لہر میں صورتحال تشویشناک ہے اور وزرائے تعلیم کانفرنس میں فوری طورپر سکول بند نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا، کالجز اور یونیورسٹیز بھی کھلے رہٰیں گے اور تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ ہفتے بین الصوبائی وزرائے تعلیم اور این سی او سی کا اجلاس دوبارہ ہوگا۔ بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس فوری تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، این سی سی کا اجلاس شام کو متوقع ہے جس میں حتمی فیصلہ کیاجائےگا، این سی سی اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایک تجویز یہ بھی ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا جائے اور جنوری تک سکول بند رکھے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں