اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کاکا صاحب سے نوشہرہ جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ جانےوالی مسافر کوچ پیران کے مقام پر کھائی میں جاگری، حادثے کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.
