0

سکولز میں آج سے چھٹیاں ہوں گی یا نہیں ؟بین الصو بائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں بڑا فیصٌلہ کر لیا گیا ؟ والدین، طلبا کیلئےبڑی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کیسز سامنے آنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصو بائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہوئی جو کہ ختم ہو چکی ہے ۔ اجلاس میں کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر موسم سرما کی چھٹیاں قبل از وقت دینے اور ان کی تعداد میں اضافے پر مشاورت کی گئی۔
وفاقی وزیر شفقت محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے لئے بچوں کی زندگی اور صحت اولین ترجیح ہے۔شفقت محمود کا مزیدکہنا ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق جو فیصلہ ہو گا اس پر سب کو عمل کرنا ہو گا۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس وزرائے تعلیم نے سکولز بند کرنے کی مخالفت کر دی۔آئندہ ہفتے وزرائے تعلیم کا دوبارہ اجلاس ہو گا۔تعلیمی ادارے بند کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ آج شام این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔سکولز بند کرنے یا نہ کرنے سے متعلق این سی او سی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد حتمی منظوری دی جائے گی۔ قبل ازیں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی چھٹیوں کی مخالفت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں