71

وزیر خارجہ انتقال کر گئے

دمشق (ویب ڈیسک)شامی حکومت کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید ملائم انتقال کرگئے۔ شام کے وزیر خارجہ ولید ملائم انتقال کرگئے ہیں تاہم اب تک اُن کے انتقال کی وجہ کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق کہا یہ جا رہا ہے کہ 79 سالہ ولید ملائم کئی سالوں سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ شامی حکومت کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر توقع کی جارہی ہے کہ ان کے نائب، تجربہ کار سفارت کار فیصل میکداد کو ولید ملائم کی جگہ وزیر خارجہ بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں