0

کرونا نے صحتیاب مریضوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ملک میں صحتیاب ہونے والے مریض کو دوسری مرتبہ کرونا ہونے کا پہلا کیس سامنے آگیا ماہرین صھت سر پکڑ کر بھیٹھ گئے

ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) ملک میں صحتیاب ہونے والے مریض کو دوسری مرتبہ کرونا ہونے کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر ہر گزرتے دن کیساتھ خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ یومیہ بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز کی شرح کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے، جبکہ اب ملک میں کرونا کے صحتیاب مریض کو دوبارہ کرونا ہونے کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔
خیبرپختونخواہ کے ایوب میڈیکل کالج حکام کے مطابق 41 سالہ سرکاری ملازم میں صحتیاب ہونے کے 4 ماہ بعد دوبارہ مہلک وبا کی تشخیص ہوئی، مریض کے جسم میں اینٹی باڈیز ختم ہو چکی تھیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس مریض کو جون میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں کچھ روز زیر علاج رہنے کے بعد اس نے ملک وبا کو شکست دے دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں