0

ملتان میں ن لیگ کا جلسہ ہو گا یا نہیں کارکنوں کے لئے بڑی خبر

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ ملتان کا جلسہ اپنے مقررہ وقت پر ہوگا،کٹھ پتلی حکومت ہمارے کارکنوں کے جذبے کو پست نہیں کرسکتی۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق لیگی ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اور انشا اللہ ملتان کا جلسہ بھی اپنے مقررہ وقت پر ہوگا،انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلے یہ ہمارے کارکنوں کے جذبے،ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کرسکتے، عبدالغفار ڈوگر صاحب کا جرم یہی ہے کہ وہ نوازشریف صاحب کے بیانیے کا علم بلند کیے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں