0

۔پی ٹی آئی حکومت کے 800 روز مکمل، مہنگائی کی شرح کہاں پہنچ گئی جان کر ہر پاکستانی سیخ پا ہو جائے گا

کراچی(ویب ڈیسک)تحریک انصاف سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے ایک بار پھر منہگائی کا اعتراف کر لیا۔پی ٹی آئی حکومت کے 800 روز مکمل، مہنگائی 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اپنے بیان میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وہ اعتراف کرتے ہیں کہ ان کی حکومت منہگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے جبکہ وزیراعظم کے متعدد دعوؤں کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی ہے۔گزشتہ دنوں تحریک انصاف حکومت کے 800 روز مکمل ہوئے ہیں تاہم اس عرصے میں عوام کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کا رجحان جاری رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں