اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد مہیا کردیے، دنیا ان شواہد کی موجودگی میں اب مزید خاموش یا لاتعلق نہیں رہ سکتی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد مہیا کردیے ہیں۔ مالی اور مادی امداد کی تفصیلات کیساتھ دہشت گردی میں ریاستِ ہندوستان کے براہِ راست کردار کی تفصیلات دنیا کے سامنے رکھ دی گئی ہیں جو ان شواہد کی موجودگی میں اب مزید خاموش یا لاتعلق نہیں رہ سکتی۔
