0

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شہاز شریف بن گئے اچانک ایسی جگہ پہنچ گئے جہاں وزیر اعظم سمیت کسی کو توقع ہی نہ تھی

ملتان( ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دورہ ملتان کے دوران نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ناقص کارکردگی پر معطل کردیا۔ جیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے دورہ ملتان کے دوران نشتر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو سہولیات دستیاب نہ ہونے پر کمشنر ملتان جاوید محمود کو فوراً اسپتال طلب کیا۔عثمان بزدار نے کمشنر سے سہولیات کا جائزہ لے کر رپورٹ کرنے کا کہا اور اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے حکم دیا کہ ایم ایس نشتر اسپتال شاہد بخاری اور شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او لطیف خان کو معطل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں