0

چینی پھر مہنگی ہوگئی، کیا ریٹ ہوگیا؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ نے حکومتی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی کی قیمت 115 روپے کلو پر پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، یہاں اس کا ریٹ 115 روپے کلو ہوگیا ہے۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں چینی 111 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی ، راولپنڈی، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں چینی کا ریٹ 110 روپے کلو جبکہ لاہور، ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور حیدر آباد میں اس کی قیمت 105 روپے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں