لاہور (ویب ڈیسک) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کوشش ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن نہ ہو کیونکہ ہم ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، سکولز کی بندش کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 16 نومبر کو این سی او سی کی میٹنگ ہوگی جس میں مشاورت سے فیصلے ہوں گے، کوشش ہے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہ ہو کیونکہ ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، سکولز بند کرنے کا فیصلہ بھی مشاورت سے کیا جائے گا کیونکہ پہلے ہی طلبا کا ایک سال ضائع ہوچکا ہے
