لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھانے کے عوض دس لاکھ روپے لینے کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ کی توفیق سے تبلیغ دین کے لیے پچھلے 45 برس سے چھ برّاعظم پھرا ہوں، اک طویل مدت سے نبی ﷺ کی زندگی کے گیت امت کو سنا رہا ہوں، ہماری ترقی میں رکاوٹ ہماری اخلاقی پستی ہے
