0

صحافی ارشد وحید چوہدری کورونا سے انتقال کرگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری انتقال کرگئے۔جیو نیوز میں بطور رپورٹر خدمات سر انجام دینے والے ارشد وحید چوہدری کا انتقال کورونا وائرس کی وجہ سے ہوا ہے۔ کچھ روز پہلے کورونا کا شکار ہوئے، انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آنے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔ وہ جیو کے سیگمنٹ ’ جیو پارلیمنٹ ‘ کے میزبان اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سینئر نائب صدر تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں