0

رات گئے کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہے یا نہیں جانئے نئی تحقیق کی روشنی میں

لندن(ویب ڈیسک)دنیا میں ہونے والی نئی تحقیق میں انکشاف یہ ہوا کہ رات گئے کھانے پینے کی عادت سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا ہے۔اس سے قبل ماہرین انسانوں متنبہ کرتے چلے آئے ہیں کہ رات کے وقت کھانے سے موٹاپے میں اضافہ ہوتا ہے اور وزن بھی بڑھتا ہے، لیکن امریکا میں ہوئی نئی تحقیق نے ماضی کی تمام تحقیقی رپورٹس کو بھی مسترد کردیا۔تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رات گئے کھانے سے جسم پر کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن کھانے کی اشیا میں کیلوریز کی مقدار کا خیال رکھنا ضروری ہوگا، زیادہ کیلوریز سے وزن پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔طبی تحقیق کے لیے زیادہ جسمانی وزن والے 41 افراد کو شامل کیا گیا، اس دوران ان کا مشاہدہ 12 ہفتوں تک ہوا، دو حصوں میں تقسیم گروہ کے تمام افراد کو ایک جیسا صحت بخش کھانا اس تحقیق کے دوران فراہم کیا گیا۔تحقیق سے دریافت ہوا کہ جسم پر موٹاپا یکساں کیلوریز نہ ہونے سے آتا ہے، محققین کا کہنا ہے کہ ہمیں خیال تھا جلدی کھانا کھانے والے افراد کا جسمانی وزن زیادہ کم ہوگا لیکن دونوں گروپس میں کوئی فرق سامنے نہیں آیا۔تحقیق میں کہا گیا ہے رات گئے کھانا صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے، جسمانی وزن میں کمی کے لیے وقت سے زیادہ اہم یہ ہے کہ غذا کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں