0

کرونا کی دوسری لہر کا خطرہ ،سرکاری ملازمین کی حاضری سے متعلق اہم خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر این سی او سی کے فیصلے کے تحت کابینہ ڈویژن نے پالیسی فریم ورک جاری کر دیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے سرکاری اداروں میں کورونا وائرس کے پیش نظر 50 فیصد افسران اور ملازمین کو آفس میں بلانے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ ‘کی رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ جوائنٹ سیکریٹریز روٹیشن کی بنیاد پر آفس میں حاضری شیڈول بنائیں، متعلقہ افسران گھر بیٹھ کر آفیشل کام کریں۔کابینہ ڈویژن نے اپنا ورکنگ اسٹیشن بغیر بتائے نہ چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوائنٹ سیکریٹریز اپنے ماتحت 50 فیصد عملے کی روٹیشن کی بنیاد پر آفس میں حاضری یقینی بنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں