0

” میری والدہ سکول وین چلاتی تھیں اور ۔۔۔“اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

لاہور (ویب ڈیسک )ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے والدہ سکول وین چلایا کرتی تھیں۔مشہور ڈرامے ’بلبلے‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کے مشکل ترین دنوں سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’جب میری عمر ڈیڑھ سال تھی تو والد کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد امی نے مجھے اور بھائی کو اکیلے پالا تھا‘۔اداکارہ نے بتایا کہ ہم نے بہت مشکل سال دیکھے ہیں، جس وقت ابو کا انتقال ہوا اس وقت امی جوان تھیں مگر انہوں نے ہماری خاطر بہت بڑی قربانی دی اور شادی نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں