0

خواجہ آصف مشکل میں پھنس گئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن نے ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں (ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے قومی خزانےکو نقصان پہنچانے پرریفرنس اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا جس پر اینٹی کرپشن پنجاب نے ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں کارروائی کرتے ہوئے خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت خواجہ، بیٹے اسد خواجہ اور سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہےکہ ریفرنس میں قومی خرانے کو7 کروڑ 80 لاکھ روپے نقصان پہنچانےکا الزام ہے، ملزمان نے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین کو سوسائٹی میں شامل کیا، زمین شامل کرکے سرکاری خزانے کو 6 کروڑ 50 لاکھ کا نقصان کیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے اینٹی کرپشن کو 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں