70

سینیٹ الیکشن سے پہلے عام انتخابات کا دعویٰ تحریک انصاف ہل کر رہ گئی اب کیا ہو گا سینیئر رہنمائوں نےسر جوڑ لئے

گلگت (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صد رمریم نواز نے کہا کہ سیاسی لاوارث ویتیم پی ڈی ایم میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ، سینیٹ الیکشن سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے ،بات عام انتخابات تک جا رہی ہے۔
جی این این کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو سے ملاقات کا کوئی خاص مقصد نہیں تھا، ایک ہوٹل میں قیام کے باعث بلاول بھٹو کو چائے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ واقعے پر بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کا اپنا موقف ہے جوصرف وہی بتا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا میثاق یہ ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنا اور سیاست میں اداروں کی مداخلت کو بند کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کے کانوں میں نواز شریف کا بیانیہ گونج رہا ہے، سلیکٹڈ اور سلیکٹر زنواز شریف کو چھپ چھپ کر سنتے اور ان کے ٹویٹس پڑھتے ہیں، جبکہ عوام نے مجھ سے زیادہ نواز شریف کے بیانیے کو سراہا۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عوام فاطمہ جناح سے نواز شریف تک منتخب نمائندوں کیساتھ ہونے والا سلوک دیکھ چکے ہیں، 72 سالوں میں اس ملک کو جس طرح چلایا گیا اب ایسا نہیں ہوگا۔ پاکستان اب بدل چکا ہے جتنا بڑا عمل ہوگا اتنا ہی بڑا ردعمل آئے گا. سلیکٹڈ اور سیلیکٹرز ایک پیج پر ہونے کے باجود حکومت ختم ہونے جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں