0

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی’ناکارہ اشیا سے الیکٹرک کار بنا دی گئی جانئے حیران کن خبر

ڈچ(ویب ڈیسک)نیدرلینڈز میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے پلاسٹک کی بوتلوں اور دوسری ناکارہ اشیا سے الیکٹرک کار بنا ڈالی۔نیدرلینڈز میں ناکارہ اشیا سے بنائی گئی الیکٹرک کار فل چارج کرنے پر 220 کلو میٹر تک 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔نوجوانوں کی جانب سے اس الیکٹرک کار کا نام ’لوسا‘ رکھا گیا ہے جس میں دو لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔پراجیکٹ منیجر لیسا وین ایٹن کا کہنا ہے کہ اس کار کو بنانے میں تقریباً 18 ماہ کا عرصہ لگا اور اسے 22 طلبا کے ایک گروپ نے ڈیزائن کیا اور بنایا ہے۔پروڈکشن ٹیم کے رکن میتھیز وین وج نے کہا کہ ’ہمیں امید ہے کہ اب کار کمپنیاں گاڑیاں بنانے کے لیے ناکارہ اشیا کا استعمال کرنا شروع کردیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں