0

ہنگامہ آرائی کیس؛ ایاز صادق سمیت4 لیگی رہنماﺅں کو بڑا عدالتی ریلیف مل گیا

لاہور(ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے نوازشریف واپسی پر ہنگامہ آرائی کیس میں ایاز صادق سمیت4 لیگی رہنماﺅں کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور16 نومبر کوپولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں2018 میں نوازشریف واپسی پر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ،عدالت نے ایاز صادق سمیت4 لیگی رہنماﺅں کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور16 نومبر کوپولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا،عدالت نے ملزمان کو ایک لاکھ رروپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں