0

1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ ایفا ہونے کے قریب محکمہ صحت پنجاب میں کتنے نوجوانوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے بے روز گار نوجواوں‌کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کی صحت کی وزیر ڈاکٹریاسمین راشد کہتی ہیں کہ صوبے میں 1700نئے ویکسینیٹرز کو بھرتی کیا گیا ہے۔لاہور میں وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جون 2021ء تک امیونائزیشن کوریج کو 90 فیصد تک پہنچانے کا حکم دیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس میں بتایا کہ پنجاب میں 1700نئے ویکسینیٹرز کو بھرتی کیا گیا ہے، یہ ویکسینیٹرز 2014ء کے بعد پہلی بار بھرتی کیئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں دسمبر 2020ء کے آخر تک مزید 1000 ویکسینیٹرز بھرتی کر لیے جائیں گے۔وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس میں ہدایت کی کہ امیونائزیشن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے گھر گھر کا سروے کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں