0

اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر پاکستان میں طویل خشک موسم کا اختتام، ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، موسم سردہو گیا پاکستانیوں‌کے چہرے کھل اٹھے

چمن (ویب ڈسیک)شمالی بلوچستان کے مختلف میدانی اوربالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم سرد ہو گیا اور لوگوں نے سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں کااستعمال شروع کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چمن، پشین ،زیارت،مسلم باغ،قلعہ عبداللہ،شیلاباغ،جنگل پیرعلیزئی، گلستان، توبہ اچکزئی میں بادل برس پڑے،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کاامکان ہے،پی ڈی ایم اے نے ژوب، زیارت،قلعہ عبداللہ کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔لوئر دیر میں رات گئے بارش پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی،محکمہ موسمیات نے لوئر دیر میں آج مزید بارش کی پیشگوئی کردی،کوئٹہ شہر میں بارش ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں