0

ہفتہ کی صبح پاکستانی دوہرے صدمہ سے دوچار؛پہلے زلزلہ پھر یک دم 17 افراد کی ہلاکت کی اطلاع نے پاکستانیوں کو افسردہ کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 17 مریض انتقال کرگئے ، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کیسزکی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 17 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد7 ہزار 109 ہوگئی ہے ۔ ملک میں‌ اب تک کورونا کے3 لاکھ 54ہزار 461کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 24ہزار 938 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2165نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں