0

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی وجہ کیا بنی

لاہور(ویب ڈیسک)ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاکستان میں بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ جبکہ بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج نے نیلم ویلی، لیپا ویلی، جہلم ویلی اور باغ ویلی کے مختلف سیکٹرز پر آج بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی سے 4 شہری شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں