0

عوامی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی طرف گامزن آٹے چینی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌اتنی کمی کہ عوام دعائیں دینے لگے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظر ثانی کی تجویز دیتے ہوئے اس میں کمی کی سفارش کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول ساڑھے تین روپے فی لٹر کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی اڑھائی روپے فی لٹر کمی کرنے کا کہا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان پندرہ نومبر کو ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں