0

ادارے پیچھے سے ہٹ جائیں تو عمران خان کی حکومت24 گھنٹے کی مار ہے بیان نے حکومتی وزراء کے ہوش اڑا دیے

سوات(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اداروں کو کہتی ہوں عمران خان کے پیچھے سے ہٹ جاؤ، ہم اداروں سے نہیں ٹکرانا چاہتے ، اداروں کو بھی چاہیے عوام سے نہ ٹکرائیں،پاکستان کی تمام بیماریوں کا ایک ہی علاج ہے، ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن کروائے جائیں، نوازشریف کابیانیہ، دو تقریروں نے تمہیں تباہ کردیا ہے۔انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن کے میرے غیور بھائیو، بتاؤ گھٹیازبان بولنے والے آپ کی نمائندگی کے اہل ہیں؟ خیبرپختونخواہ کا ایک ہی مقام ہے، اس کا نام ہے امیر مقام ہے۔ایک بچے کے ساتھ اتنا ظلم ہوا کہ اس کا ذہبی توزن بگڑ گیا، شرم آنی چاہیے ، جو اتنا کم ظرف ہے کہہ سیاسی لڑائیاں گھروں تک لے جائے اس کو کے پی سے باہر پھینک دو، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس وقار سیٹھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اس بہاد ر جج نے مشرف جیسے شخص کوغداری کیس میں سزا سنائی، ایسے جج تاریخ میں زندہ رہیں گے، ہم ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ہم دہشتگردی کا شکار ہونے والے خاندانوں سے بھی اظہار تعزیت کرتے ہیں، یاد ہے جب اے پی سی پر حملہ ہوا تھا، بازار تھانے کچہریاں کچھ بھی محفوظ نہیں تھا، لیکن شہیدوں نے قربانیاں دے کرپاکستان کا امن قائم کیا،مجھے اندازہ ہے کہ شہیدوں کی ماؤں پر کیا گزر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں