0

ایک ساتھ 3 چھٹیاں سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

گلگت (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان میں الیکشن کی گہما گہمی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ہر جماعت کی جانب سے عوام کو لبھانے کی سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انتخابات کے پیش نظر حکومت نے علاقے بھر میں 14 سے 16 نومبر تک عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے چیف سیکرٹری کو ایک خط ارسال کیا گیا تھا جس میں انہوں نے تجویز پیش کی تھی کہ 15 نومبر 2020ء بروز اتوار کو گلگت بلتستان میں الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پولنگ کے روز گلگت کی عوام اپنے اپنے حلقوں میں اپنے امیدوار کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں