0

مریم نواز نے اپنے موقف میں نرمی کیوں کی؛سینئر صحافی کے انکشاف نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز نے بالآخر اداروں کے مابین مذاکرات کے حق میں اپنا موقف نرم کر لیا ہے اور کہا ہے کہ پی ڈی ایم اسی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہے جس کے اہم کھلاڑیوں پر حالیہ ہفتوں کے دوران نواز شریف نے تنقید کی تھی۔بی بی سی اردو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اگرچہ انہوں نے اعتراف کیا کہ اسٹیبلشمنٹ نون لیگ کے رہنمائوں کے ساتھ رابطے میں ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ پس پردہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کیا باتیں ہو رہی ہیں۔روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کے والد نے اسٹیبلشمنٹ کو اپنی حکومت کے خاتمے، نا اہل قرار دیے جانے اور 2018ء کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حق میں دھاندلی کا قصور وار قرار دیا تھا۔ تاہم، مریم نے پیشگی شرط یہ رکھی ہے کہ مذاکرات کے آغاز کیلئے عمران خان کی حکومت کو ہٹانا ہوگا۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے موقف میں تبدیلی پس پردہ ہونے والی حالیہ پیش رفت کا نتیجہ ہو سکتی ہے جس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ملک کے سیاسی منظرنامے میں ’’تبدیلی کی ہوائیں‘‘ چلنا شروع ہو گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں