0

کورونا وائرس، FBR اسٹاف کی حاضری میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اسٹاف کی حاضری میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق گریڈ 1 سے 15 تک کے ملازمین روٹیشن میں ڈیوٹی دیں گے۔اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں