0

پاکستان کی معروف ماڈل تائب ماڈلنگ کیریئر کو خیر آباد کہہ کر دین اسلام کے خاطر زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماڈل انعم ملک نے ماڈلنگ کے کیرئیر کو خیرباد کہہ کر دین اسلام کے خاطر زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ماڈل انعم ملک نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میرے حجاب پہننے پر آپ سب کے پیار اور حوصلہ افزائی کا شکریہ۔انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھ رہے کہ آپ نے کیوں ماڈلنگ چھوڑ دی اور حجاب پہننا شروع کر دیا، انشاءاللہ میں اس حوالے سے ضرور بات کروں گی اور آپ سب کو اس سفر کے حوالے سے ضرور بتاو¿ں گی۔انعم ملک نے کہا کہ ابھی میں بے شمار نئی چیزوں کو دریافت کر رہی ہوں اور ان سب چیزوں کے لیے مجھے مزید وقت چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں