0

وزیراعظم نے کرپٹ افراد کو نشان عبرت بنانے کا وعدہ پورا کردکھایا،انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ ، 13 سرکاری افسران کی بیگمات کو سزائیں

حیدرآباد (ویب ڈیسک) حکومت کی طرف سے شروع کردہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق افراد کے نام پر رقوم حاصل کرنے والے 13 سرکاری افسران کی بیگمات اور ان کے رشتے داروں کو سزائیں سنا دی گئیں ۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہرحیدرآباد کی عدالت نمبر 9 کے سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی طرف سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ اور دھوکادہی کے ذریعے مستحقین کے نام پر رقوم حاصل کرنے والے مزید 13 سرکاری افسران کی بیگمات و رشتے دار خواتین کو سزائیں سنائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں