0

ن لیگ کے ساتھ عسکری قیادت کے رابطوں‌کا معاملہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خاموشی توڑ دی اصل حقیقت کیا ہے سب بتا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عسکری قیادت کے ساتھ رابطے رہتے ہیں لیکن آج رابطے ممکن نہیں ہیں ، کیوں کہ اعتماد کی فضا قائم نہیں ہے ، سمجھ لیں رابطے کی ’مسڈکال‘ آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے رابطے رہے ہیں کیوں کہ ہم سب کے آپس میں تعلقات ہیں ، جس کی وجہ سے بلاواسطہ یا بلواسطہ رابطے رہتے ہیں ، ہماری کسی قسم کی دشمنی نہیں ہے لیکن آج ان رابطوں کا کوئی مقصد نہیں ہے ، سابق وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن اگر کوئی ملاقات کرنا چاہے تو ہو جاتی ہے لیکن ابھی بات چیت نہیں ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں