0

سعودی عرب جدہ دھماکہ کس نے کرایا سعودی انٹیلی جنس نے سب پتہ چلا لیا

جدہ (ویب ڈیسک) جنگ عظیم اول کی یادگاری تقریب میں ہونے والے دھماکے کی کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق داعش نے اپنے بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ اس کا نشانہ فرانسیسی قونصلر تھے ،داعش کا کہنا ہے کہ اس نے یہ حملہ فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے ردعمل میں کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان میں ہونے والے بم دھماکے میں کم ازکم چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔بم دھماکے کے وقت قبرستان میں جنگ عظیم اول کے اختتام کی یاد میں تقریب جاری تھی جس میں فرانسیسی قونصل خانے کے اہلکار سمیت متعدد یورپی ممالک کے قونصلر اور سفارتی اہلکار موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں