0

وزیر اعظم اچانک بلوچستان پہنچ گئے وجہ کیا بنی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بلوچستان پہنچ گئے۔ وزیر اعظم ، وزیراعلی جام کمال اور گورنر بلوچستان سے ملاقات کریںگے۔ وزیراعظم بلوچستان میں سی پیک منصوبہ کی نئی شاہراہ کا افتتاح کریں گے۔ عمران خان بلوچستان کے لیے ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔ وزیر اعظم صوبائی ممبران اسمبلی اور پارٹی رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔ وفاقی وزیر مراد سعید، شبلی فراز، اسد عمر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی، وزیراعظم کا دورہ بلوچستان خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا، معاشی و سماجی ترقی کے ذریعے صوبے کے عوام کا احساس محرومی دور کریں گے، آگے بڑھنے کے یکساں مواقعوں سمیت ترقی کے نئے عہد کا آغاز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں