0

اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر بارش کا سبب بننے والا سلسلہ پاکستان میں داخل کئیں رم جم کئیں برف باری محمکہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

لاہور(ویب ڈیسک)بارش کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج شام بلوچستان میں داخل ہوجائے گا محکمۂ موسمیات کے مطابق اس سسٹم سے آج رات اور ہفتے کو شمال مغربی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعے کی (آج) شام مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوکر کے شمال مغربی بلوچستان پر اثر انداز ہو گا اور اتوار کی شب تک اس سسٹم کے ان علاقوں میں موجود رہنے کا امکان ہے۔

ان ہواؤں کے باعث صوبے کے دیگر علاقوں شیرانی، ژوب، قلعہ سیف اللّٰہ، پشین، قلعہ عبد اللّٰہ، مستونگ، نوشکی، چاغی، سبی اور زیارت میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اور برف باری کے بعد صوبے کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی ڈگری تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں