0

بزدل دشمن کا رات کی تاریکی میں کنٹرول لائن پر وار شہادتوں کی اطلاعات موصول

راولپنڈی(ویب ڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھانجر اور رکھ چکری سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں