0

وینا ملک مشکل میں پھنس گئیں اداکارہ کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ و میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے وینا ملک پر بچوں کو غیرقانونی طور پر پاکستان اسمگل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔اسد خٹک نے اربابِ اختیار سے درخواست کی کہ مجھے انصاف دلوائیں اور مجھے میرے بچے ابرام اسد خان اور امل اسد خان لوٹا دیں۔گزشتہ روز اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں