0

کورونا کے خلاف جنگ میں سب سے آگے رہنے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے بارے بھی تشویش ناک خبرآ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا کے خلاف جنگ میں سب سے آگے رہنے والے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کو بھی کورونا ہوگیا۔این ڈی ایم اے کی جانب سے ایک ٹویٹ کرکے بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا 9 نومبر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد سے وہ آئسولیشن میں ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق جنرل محمد افضل کا علاج بریگیڈیئر ارشد کر رہے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے آئسولیشن کے دوران گھر سے کام جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں