0

نیدر لینڈز؛ سعودی سفارتخانہ پر نامعلوم افراد کا حملہ تشویش ناک اطلاعات موصول

نیدرلینڈز(ویب ڈیسک)نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں سعودی سفارتخانے پر حملہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں نامعلوم افراد نے سعودی سفارتخانے پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے سعودی سفارتخانے کی عمارت پر کم از کم بیس گولیاں فائر کیں۔ فائر کی گئی بیشتر گولیاں سعودی سفارتخانے کی کھڑکیوں میں لگیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ حملے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دی ہیگ کی پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دی اور بتایا کہ فائرنگ صبح چھ بجے کی گئی۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کے عینی شاہدین سے درخواست کی ہے کہ وہ پولیس کو مزید تفصیلات سے آگاہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں