0

امریکی الیکشن جیتتے ہی جوبائیڈن نے اپنے دیرینہ ساتھی کو اہم عہدے پر نامزد کردیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے پرانے ساتھی کو وائٹ ہاﺅس کا چیف آف سٹاف نامزد کردیا, برطانوی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے 1980 سے اپنے ساتھ خدمات انجام دینے والے رون کلین کوچیف آف وائٹ ہاﺅس سٹاف نامزد کیا ہے۔رون کلین نے 1980 میں جوبائیڈن کے ساتھ سینیٹ میں خدمات انجام دیں اور وہ نائب صدارت کے دور میں بھی جوبائیڈن کے ساتھ کام کرتے رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رون کلین سابق صدر اوباما کے دور میں ان کے سینئر نائب کے طور پر کام کررہے تھے جب کہ وہ سابق امریکی نائب صدر الگور کے چیف آف سٹاف بھی رہ چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں