0

پی ڈی ایم کے 22 نومبر کے پشاور جلسہ سے نواز شریف خطاب کریں گے یا نہیں بڑی خبر جانئے

اسلام اباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو بتا دیا گیا ہے کہ اگر پی ڈی ایم کے 22 نومبر کو پشاور میں ہونے والے جلسے سے اپوزیشن اتحاد کا مشترکہ بیانیہ طے نہ ہوسکا تو سابق وزیراعظم کو جلسے میں تقریر کی اجازت نہیں دی جائے گی ، تاہم اگر انہوں نے تقریر کرنی ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ عسکری قیادت کے حوالے سے اس میں کسی بھی قسم کی بات نہیں کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گلگت میں ہونے والی ملاقات میں بھی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز سے یہ کہا کہ آپ کی سوچ غلط ہے، آپ کے والد کی اپروچ غلط ہے، اگر مسلم لیگ ن کی طرف سے ایسے ہی سیاست کی جاتی رہی تو کسی کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا، اس لیے پاکستان دیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں