0

مریم نواز فوج سے کیا چاہتی ہیں شیخ رشید نے اصل حقیقت بتا دی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، ایک طرف کہتی ہیں مداخلت نہ کریں تو دوسری طرف مذاکرات کا کہتی ہیں ، یہ چاہتے ہیں کہ حکومت کو اٹھاکر انہیں بٹھا دیا جائے ، گلگت بلتستان الیکشن میں عوام کا نتیجہ دیکھ کر انہیں اندازہ ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر کی طرف سے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو پر اپنے تبصرے میں انہوں نے کہا کہ جب یہ نہ ملنے کا فیصلہ کرچکے ہیں تو پھر رابطوں کی باتیں کیوں کی جارہی ہیں، مریم نواز کا مسئلہ منتخب لوگ ہیں جنہیں یہ نکالنا چاپتی ہیں،مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے بیان سے ان کی سیاسی نا پختگی کا اندازہ ہوگیا ہے، اس لیے مریم نواز کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں