75

کروڑوں نوکریوں کا وعدہ ایفا ہونے کے قریب حکومت نے کنٹریکٹ سرکاری ملازمین کو نا قابل یقین خوشخبری سنا دی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے سول ایوی ایشن کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دے دی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران کے پیکیج کے تحت سول ایوی ایشن ملازمین کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ جن ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی ہے ان میں سی اے اے ٹریننگ سینٹر کٹائی حیدرآباد، جناح ٹرمینل اور لاہور ائر پورٹ کے ملازمین شامل ہیں۔اس کے علاوہ سی اے اے ملازمین میں جونیئر اسٹاف، اسسٹنٹ ایڈمن، اکاﺅنٹ اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ ائرٹریفک کنٹرولرز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سی اے اے ملازمین کے کانٹریکٹ رواں سال اور اگلے سال ختم ہورہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں